تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

خضدار :آلودہ پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے4افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
خضدار …خضدار کی تحصیل وڈہ میں آلودہ پانی پینے سے ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق اور پانچ متاثر ہوگئے ہیں?ذرائع کے مطابق آلودہ پانی پینے سے ہلاک ہونے والوں میں گھر کا سربراہ گاجی خان ،اس کی بیوی اور دو بچے شامل ہیں ?جبکہ گھر کے دیگر پانچ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں?مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی وجہ اڑنجی نالے کا پانی بتایا گیا ہے جس میں لوگ مچھلیوں کے شکار کے دوران زہریلا پاؤڈر استعمال کرتے ہیں اور اسی پانی کو پینے کے لئے بھی استعمال کیا جاتا ہے?اس سے قبل بھی یہاں میں مضر صحت پانی کے استعمال سے متعددافراد ہلاک ہوئے ہیں?علاقے کے مقامی سردار کی جانب سے اس قسم کے مچھلی کے شکار پر پابندی عائد کی گئی ہے ?تاہم انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.