5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
آرنلڈ شوارژینگر کی امریکا کا صدر بننے کی خواہش
جنگ نیوز -
ساکرے مینٹو…امریکی ریاست کیلی فورنیا کے گورنرآرنلڈ شوارژینگراب ملک کا صدر بننے کے بارے میں سوچ رہے ہیں? گزشتہ روزمقامی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں ایک سوال پر آرنلڈ کا کہنا تھا کہ اگر امریکی آئین میں کوئی تبدیلی واقع ہوئی اور بیرون ملک پیدا ہونے والے امریکیوں کو اس عہدے کے لیے اہل قرار دیا گیا تووہ ضرور صدارتی انتخاب کی دوڑ میں شامل ہونا پسند کریں گے? تاہم آرنلڈ کے ترجمانAaron McLear کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ایسا ہونا ناممکن ہے?واضح رہے کہ امریکی آئین کے تحت ایسا شہری جس کی پیدائش بیرون ملک ہوئی ہو ملک کا صدر نہیں بن سکتا?آرنلڈ کی پیدائش چونکہ آسٹریا میں ہوئی ہے اس لیے یہ قانون ان کے صدر بننے کی راہ میں رکاوٹ ہے ? اس قانون میں تبدیلی کے لیے لازم ہے کہ پہلے کانگریس اور سینیٹ آئینی ترامیم کی دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد اس کی ریاستی اسمبلیوں سے تین چوتھائی سے منظور ی حاصل کی جائے?