5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فلم ’ہاؤس فل‘ ریلیز کے پہلے دن مشکلات سے دوچار
جنگ نیوز -
ممبئی…سینٹرل مانیٹرنگ…بالی وڈ کے کئی نامور اسٹار پر مبنی فلم ”ہاؤس فل“ جمعہ کو بھر پور اند از میں سنیماؤں کی زینت بنی لیکن 1980ء میں ریلیز ہونے والی فلم ”لاوارث“کے ایک گانے ”اپنی تو جیسی تیسی“ نے ”ہاؤس فل “ کو مشکلات سے دوچارکر دیا ہے?تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کو ل کتہ کے ہائی کو رٹ نے ”ہاؤس فل“ کے ہدایت کا ر ساجد خان کو اس گانے کو اپنی فلم سے ہٹانے کا حکم جا ری کیا ہے ?کو ل کتہ ہائی کورٹ کی جج Nadira Patheryaنے یہ حکم بھارت کے ممتاز میوزک ہدایت کار آنند جی اور کالیان جی کے دائر کردہ مقدمے کے روشنی میں دیا ہے جس میں دونو ں میوزک ہدایت کاروں نے ساجد خان پر یہ الزام لگا یا ہے کہ انہوں ان کی اجازت کے بغیران کے گانے ”اپنی تو جیسی تیسی “ کو اپنی فلم ”ہاؤس فل “میں شامل کیا ہے?واضح رہے کہ امیتابھ بچن پر فلمایاگیا ”لاوارث “ فلم کا یہ گانا کشور کما رنے گایا تھا جو سپر ہٹ ثابت ہو اتھا?