تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جاسوسی کے الزام میں گرفتار مادھوری گپتاکو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا

جنگ نیوز -
نئی دلی…جاسوسی کے الزام میں گرفتار بھارتی سفارت کار مادھوری گپتا کو عدالتی تحویل میں 14 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا ہے? تیس ہزاری عدالت نے پولیس کو مزید ریمانڈ دینے سے انکار کر دیا? واضح رہے کہ پولیس اس سے قبل مادھوری گپتا کوریمانڈ میں رکھنے کے باوجود کوئی معلومات نہ نکلوا سکی? یاد رہے کہ پاکستان میں متعین سفارتکار مادھوری گپتا کو پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے کے الزام میں 27اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا?و زیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے سارک کانفرنس کے موقع پر کہا کہ یہ تشویشناک معاملہ ہے اور اس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جارہا ہے?بھارتی ٹی وی نے دعوی? کیا تھا کہ دلی میں گرفتار کی جانے والی بھارتی سفارت کار نے پاکستان کو افغانستان میں بھارتی منصوبوں سے متعلق معلومات فراہم کیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.