5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سوفٹ ڈرنکس کا استعمال دل، گردوں کیلئے نقصان دہ ہے، تحقیق
جنگ نیوز -
نیو یارک…کاربو نیٹیڈ یا سوفٹ ڈرنکس پر کی جانے والی ایک جدید ریسرچ کے مطا بق ایسے مشروبات کا باقاعدہ استعمال نہ صرف دل اور گردوں کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ وقت سے پہلے بوڑھا بھی کر سکتا ہے?سوفٹ ڈرنکس کے نقصانات پر کئی تحقیقات کی جا چکی ہیں اور اب ہارورڈ یو نیورسٹی میں کی جا نے والی اس جدید ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے تمام مشروبات جن کا ذائقہ تیز ہوتا ہے ان میں فاسفیٹ شامل کیا جا تا ہے ، اور یہ فاسفیٹ آپ کو وقت سے پہلے بوڑھا کر سکتا ہے کیونکہ اس سے کھال اور پٹھے کمزور ہو سکتے ہیں? ماہرین کا کہنا ہے کہ سافٹ ڈرنکس یا تیز مشروبات پینے والے افراد کے دل اور گردوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ? اس لیے ایسے تیز مشروبات کا ذیادہ استعمال نہیں کر نا چا ئیے ?