5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سوات سے مبینہ خود کش حملہ آور گرفتار
جنگ نیوز -
سوات…سوات کے علاقے گرین چوک سے مبینہ خود کش حملہ آور گرفتار کر لیا گیا ہے? سیکیورٹی ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ فورسز کو گرین چوک میں خود کش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر فورسز نے علاقے کے قریبی بازار بند کروا کر گھیرے میں لے لیا? مبینہ خود کش حملہ آور سے خود کش جیکٹ، دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا جس کے بعد اسے نامعلوم مقام منتقل کر دیا گیا ہے? خود کش حملہ آور کی عمر 16سال کے قریب ہے جس نے کالے کپڑے پہنے ہوئے ہیں? علاقے میں سیکورٹی فورسز کیا سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے?