5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سوات:سہراب خان چوک پر دھماکا،2جاں بحق،12زخمی
جنگ نیوز -
سوات . . . سوات کے علاقے سہراب خان چوک کے قریب ایک مارکیٹ میں دھماکا ہوا ہے ? دھماکے کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق2افراد جاں بحق اور12زخمی ہوگئے? پولیس تاحال دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کر رہی ہے? زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت نازک ہے جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کیا گیا ہے? واضح رہے کہ یہ علاقہ گرین چوک سے صرف 100میٹر کے فاصلے پر ہیں جہاں سے اب سے تھوڑی دیر قبل ایک مبینہ خود کش حملہ آور گرفتار کیا گیا تھا? سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں?