5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دوران حمل سگریٹ پینے والی خواتین کے بچے موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں،تحقیق
جنگ نیوز -
لندن . . . سینٹرل مانیٹرنگ . . . ایک حالیہ مطالعاتی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دوران حمل سگریٹ پینے والی خواتین کے بچے بچپن ہی سے موٹاپے کا شکار ہوسکتے ہیں? برطانیہ کی ناٹنگھم یونیورسٹی اور کینیڈا کی چار جامعات کے سائنسدانوں کی زیر نگرانی ہونے والی اس تحقیق میں 12سے18سال عمر کے 500سے زائد بچوں کا مطالعہ کیا گیا? ایک جریدے میں شائع ہونے والی اس تحقیقی رپورٹ کے مطابق وہ بچے جن کی ماؤں نے دوران حمل سگریٹ نوشی کی ہو ان کے اندرونی اعضاء میں تین گنا زائد جبکہ جلد کے نچلے حصے میں 26گنا زائد چربی پائی گئی?