تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سوات خودکش دھماکا:الطاف حسین کا اظہارِمذمت

جنگ نیوز -
لندن . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سوات کے علاقے سہراب خان چوک کے قریب مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکے میں متعددافراد کے ہلاک وزخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے? ایک بیا ن میں انہوں نے کہاکہ بم دھماکے اور خودکش حملے کرکے بے گناہ شہریوں کو خاک وخون میں نہلانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہوسکتے?انہوں نے کہاکہ خودکش حملہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش ہے اور دہشت گرد عناصر اپنے گھناو?نی کارروائیوں کے ذریعہ پاکستان کودنیا بھر میں بدنام کرنا چاہتے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے? الطاف حسین نے صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی سے مطالبہ کیا کہ سوات میں خودکش حملے کا فوری نوٹس لیا جائے اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کئے جائیں ?الطاف حسین نے خودکش بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.