تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری، نئی لیبر پالیسی کی منظوری کا امکان

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں جاری ہے،جس میں نئی لیبرپالیسی کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے ? وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزارت محنت و افرادی قوت کی جانب سے تیارکردہ لیبرپالیسی کا جائزہ لیا جا رہا ہے? وزیر اعظم کی ہدایات پر تیار کردہ لیبر پالیسی میں مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مراعات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ترامیم شامل کی گئی ہیں? لیبر پالیسی میں آجر اور اجیر کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی قواعد و ضوابط شامل ہیں? ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرا عظم گیلانی وفاقی کابینہ کو سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت اور بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ سے ہونے والی ملاقات پر بھی اعتماد میں لیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.