5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سوات خودکش دھماکا، 2 افراد شہید،فورسز کی کارروائی میں 2دہشتگرد ہلاک
جنگ نیوز -
سوات . . . سوات میں سہراب خان چوک کے قریب مارکیٹ میں خود کش دھماکے سے 2 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے?ایک خودکش حملہ آور اورایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا? سکیورٹی ذرائع کے مطابق خود کش دھماکا سوات کے مرکزی شہر مینگورہ میں سہراب چوک کے قریب مارکیٹ میں ہوا جس سے 2 افراد جاں بحق اور12 زخمی ہوگئے، جنہیں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا? پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کے نام فرحان اور حسین ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں اکبر خان، بہرام، محمد ریاض، گوہر ، فضل رحمان ، فضل حق اورپہر شامل ہیں?اس سے پہلے سکیورٹی فورسز نے گرین چوک کے علاقے سے ایک اور مشتبہ شخص کو گرفتار کیا اور گرین چوک میں خودکش حملہ آور کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ایک گھر کا محاصرہ کرکے دو دہشت گردوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ،ایک دہشت گرد مکان سے نکل کر بھاگا اور اس نے سہراب چوک کے قریب مارکیٹ میں خود کو دھماکے سے اڑالیا? 20،25 روز قبل سکیورٹی فورسز نے دو مبینہ خودکش حملہ آوروں کی تصاویر جاری کی تھیں اور خدشہ ظاہر کیا تھا کہ یہ حملہ آور سوات میں دہشت گردی کی کارروائی کرسکتے ہیں?