5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وفاقی کابینہ نے لیبر پالیسی کی منظوری،کم ازکم تنخواہ 7ہزار روپے مقرر
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں لیبر پالیسی 2010کی منظوری دے دی گئی ہے، نئی لیبر پالیسی کے تحت مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ7000 ہوگی،اس سے قبل کم از کم تنخواہ چھ ہزار روپے مقرر کی گئی تھی? وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں منعقدہ وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وفاقی وزارت محنت و افرادی قوت کی جانب سے تیارکردہ لیبرپالیسی کا جائزہ لیا گیا?نئی لیبر پالیسی پر یکم جون سے عمل درآمد ہوگا، جس کے تحت صنعتی مزدوروں کو مزید مراعات ملیں گی، ملک سے جبری مشقت کا خاتمہ کیا جائے گا، 14سے 18سال کی عمرکے لڑکوں کو نامناسب ماحول میں کام نہیں کرنے دیا جائے گا،کسی بھی ادارے میں خواتین کی تعداد کا تعین آئی ایل اوچارٹر کے تحت کیا جائیگا? وزیراعظم کچھ دیر میں وفاقی کابینہ سے خطاب کرینگے اور لیبر پالیسی کے حوالے سے اعلانات کرینگے? وزیر اعظم کی ہدایات پر تیار کردہ لیبر پالیسی میں مزدوروں اور محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مراعات اور سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ترامیم شامل کی گئی ہیں? لیبر پالیسی میں آجر اور اجیر کے درمیان تعلقات کے حوالے سے بھی قواعد و ضوابط شامل ہیں?