5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،صدر ، وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مزدوروں، محنت کشوں اور کسانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو شہید کے ویژن کی روشنی میں نئی لیبر پالیسی کا اعلان جلد کیا جائے گا ? صدر آصف علی زرداری نے یوم مئی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی اصل قوت محنت کش عوام ہیں? ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے ہمیشہ محنت کش افراد کے حقوق کی جنگ لڑی? صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے متعدد اقدامات کئے،اب کسی ورکر کو بلا وجہ ملازمت سے نہیں نکالا جا سکتا? وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت نے پہلی مرتبہ یوم مزدوراں منایا، وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت مزدور طبقے اور عام آدمی کی بہبود کو اولین ترجیح دیتی ہے ?گزشتہ دو برسوں میں حکومت نے مزدور طبقے کا وقار بحال کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں?وزیر اعظم نے کہا کہ نئی لیبر پالیسی معیشت،کارکنوں اور آجرین کے تقاضوں کو مد نظر رکھ کر بنائی گئی ہے?