تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نئی لیبر پالیسی:کم از کم تنخواہ 7ہزار، پنشن کیلئے عمر کی حد50سال مقرر

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے حکومت کی جانب سے منظور کردہ نئی لیبر پالیسی 2010کے تحت مزدوروں کی کم از کم اجرت 6ہزار سے بڑھاکر سات ہزار روپے کردی گئی ہے، ریٹائر محنت کشوں کو سوشل سکیورٹی سے طبی سہولتیں فراہم ہوں گی ،نادرا کے ذریعے اسمارٹ کارڈ جاری کیے جائیں گے، پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی مزدوروں کو علاج کی سہولت ملے گی? کنونشن سینٹر اسلام آباد میں یوم مئی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں نئی لیبر پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نئی لیبر پالیسی بے نظیر بھٹوکی خوابوں کی تعبیر ہے، اس پر وہ صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں? انہوں نے کہا کہ آج کابینہ نے 5کروڑ محنت کشوں کے حقوق کی منظوری دی ہے ، کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا جارہاہے، کم سے کم مدت میں عارضی ملازمین کو مستقل کر نے کی کوشش کی جائیگی، شہروں میں افرادی قوت کے مراکز قائم کیے جائینگے، کارکنوں کو قانونی چارہ جوئی کیلئے ورکرز فنڈ سے 15ہزار روپے فراہم کیے جائینگے،ضلعی ،صوبائی اور وفاقی سہ فریقی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائینگی جو حکومتی فیصلوں پر عمل درآمد پر نظر رکھیں گی? تمام ادارے اپنے ملازمین کو بینک کے ذریعے معاوضہ دینے پر پابند ہونگے،کم از کم اجرت کی ادائیگی بینک کے ذریعے ہوگی?انہوں نے کہا کہ کارکنوں کیلئے ای او بی آئی سے پنشن کی عمر55سال سے کم کرکے50 سال کردی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.