تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

راجن پور : رشتے کا تنازع،ایک ہی خاندان کے 7افراد قتل

جنگ نیوز -
راجن پور . . . راجن پور کے نواحی علاقے کوٹلہ مغلاں میں رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے ایک خاندان کے سات افراد کو قتل کردیا گیا ?پولیس کے مطابق کوٹلہ مغلاں میں ملزم سہراب اور گلاب نے اپنے چار ساتھیوں کی مدد سے عطا محمد احمدانی کے گھر پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے ? فائرنگ سے عطا محمد ،اس کے چار بیٹے نادر،صابر ،واجد ، منور اور گھر کی دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ?ڈی پی او راجن پور کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق قتل کی وجہ رشتے کا تنازع ہے? ملزموں کی گرفتاری کے لئے پولیس پارٹی روانہ کردی گئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.