5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
انڈین بارڈر سکیورٹی فورسز کی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ
جنگ نیوز -
سیالکوٹ . . . انڈین بارڈر سکیورٹی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ کی جس کاچناب رینجرز نے بھی جواب دیا? رینجرز کی پریس ریلیز کے مطابق شکر گڑھ سیکٹر میں رات کو بی ایس ایف نے بلا اشتعال فائرنگ کی جو دو سے تین گھنٹے جاری رہی? چناب رینجرز کی جوابی فائرنگ سے فائرنگ رک گئی کوئی جانی نقصان نہیں ہوا? ونگ کمانڈرز سطح کی میٹنگ منعقد کی گئی اور بی ایس ایف کو واقعہ پر احتجاج رپورٹ کردیا گیا ہے?