تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بھارت افغانستان میچ: پاکستان میں افغان باشندوں میں جوش وخروش

جنگ نیوز -
کراچی . . . ورلڈ ٹی20میں افغانستان کی ٹیم آج پہلا میچ بھارت کیخلاف کھیلے گی، پاکستان میں مقیم افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی ٹیم کی ورلڈ کپ تک رسائی پربہت خوشی ہے?افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پہلے ون ڈے کھیلنے کی اہلیت حاصل کی اور پھر ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کیلئے کوالیفائی کیا ? میگا ایونٹ میں افغان ٹیم پہلا میچ بھارت سے کھیلے گی، پاکستان میں مقیم افغانیوں کی ایک بڑی تعداد اپنی ٹیم کی کامیابی کیلئے دعاگو ہے ?افغان باشندوں کا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف کامیابی افغانستان کی ٹیم کیلئے ضروری ہے ، ایک افغان باشندے نے روایتی زبان میں ٹیم کیلئے پیغام دیا ہے?”بھارت کیخلاف کامیابی ضروری ہے ، میں اپنی ٹیم سے کہوں گا کہ دل کھول کر میچ کھیلوں ، جیتو اور مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کردو“?میگاایونٹ کے وارم اپ میچ میں افغانستان نے آئرلینڈ کی ٹیم کو شکست دی، ٹیم کے کوچ کبیر خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھارت کو بھی اپ سیٹ شکست دے سکتے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.