تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ڈیوڈ کیمرون کا 8برس میں افغان سے برطانوی فوج بلانے کا وعدہ

جنگ نیوز -
لندن . . . برطانیہ میں حزب اختلاف کنزرویٹوپارٹی کے رہنما ڈیوڈکیمرون نے مباحثہ جیتنے کے بعدعوام سے16وعدے کیے ہیں جن میں سے ایک8برس میں افغانستان سے فوج کی واپسی بھی ہے?جبکہ لبرل ڈیموکریٹس کے قائد نک کلیگ کے نزدیک اب لیبرپارٹی انتخابی دوڑسے ہی باہرنکل گئی ہے? برطانیہ کی حزب اختلاف کنزریٹوپارٹی کے لیڈرنے ان ووٹرزپرتوجہ مرکوزکردی ہے جوکئی اہم نشستوں پرہونے والے کانٹے کے مقابلے میں فیصلہ کن کرداراداکریں گے?سیاست کوشفاف بنانے اورنیشنل ہیلتھ سروس کوبہترکرنے سمیت 16وعدوں پرمشتمل دستاویزورکوکنزریٹوزاورعوام کے درمیان معاہدہ ٹھہرایاگیاہے? کیمرون فیصلہ کن مباحثے کے فاتح ٹہرائے گئے اوروزیراعظم گورڈن براون کے نزدیک وہ لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ مل کر6مئی کوحکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں،ڈربیمیں بچوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے میدان مارنے کازکرکیااوربچوں کی بھی رائے لی?لبرل ڈیموکریٹس کے لیڈرنک کلیگ کی انتخابی مہم لیسٹرمیں رہی جہاں انہوں نے کہاکہ عوام ماضی کی سیاست دیکھنانہیں چاہتے اورلبرل ڈیموکریٹس نے انہیں متبادل قیادت فراہم کی ہے?انتخابات سے ایک ہفتہ پہلے برطانیہ کے میڈیاکاجھکاوکنزریٹوزاورلبرل ڈیموکریٹس کی جانب تیزی سے بڑھ رہاہے اوربعض ووٹرزکی رائے بھی تبدیل ہورہی ہے?لبرل ڈیموکریٹس کے نزدیک براون کی پارٹی کے سرخ رنگ کی اہمیت گرتی جارہی ہے اوراس کے مقابلے میں ٹوریزکانیلارنگ چھارہاہے?یہ وہ بات ہے جوخودبراون بھی تسلیم کیے بغیرنہ رہ سکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.