5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اسٹیل مل کے 4 ہزار7 سو 32عارضی ملازمین کو مستقل کردیا گیا
جنگ نیوز -
کراچی …حکومت نے اسٹیل مل کے 4 ہزار7 سو 32عارضی ملازمین کو مستقل کردیا ہے ? صنعت و پیدا وار کے وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ ادارے کی بحالی کیلئے20 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج تیار کیا جارہا ہے ? پاکستان اسٹیل مل میں ایک تقریب کے دوران وفاقی وزیر میرہزار خان بجارانی نے مستقل کئے جانیوالے ملازمین کو تقرر نامے پیش کئے ? اس موقع پر ملازمین نے انتہائی خوشی کا اظہار کیا ? تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیل مل کی نجکاری نہیں ہونے دیں گے اور اسے منافع بخش ادارہ بنائیں گے ? ان کا کہنا تھا کہ اسٹیل مل کی بحالی کیلئے بیس ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج تیار کیا جارہا ہے جو عنقریب حکومت کو پیش کیا جائے گا ?اس پیکیج کی منظوری سے پاکستان اسٹیل مل ایک بار پھر اپنے پیروں پر کھڑی ہوجائے گی ? وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی توسیع اور پلانٹ کی مرمت و دیکھ بھال کیلئے الگ سے منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس سے اسٹیل مل کی پیداواری صلاحیت دس لاکھ ٹن سے بڑھ کر پچاس لاکھ ٹن سالانہ ہوجائے گی ?