تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سوات،کبل میں سیکوریٹی فورسز کی کارروائی،دو شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
سوات…سوات کی تحصیل کبل کے علاقے منجا میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کر کے دو شدت پسند وں کو ہلاک کر دیا? ذرائع کے مطابق تحصیل کبل کے علاقے منجا میں سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس کے دوران دو شدت پسند ہلاک ہوگئے? ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کے قبضے سے اسلحہ اور کارتوس برآمد ہوے ہیں? واضح ہو کہ تحصیل کبل کے علاقے منجا کے قریب گذشتہ روز امن کمیٹی کے ممبر کے گھر پر ہینڈ گرینیڈ پھینکے گئے تھے جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی تھی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.