تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

رواں سال ڈیڑھ لاکھ ٹن آم کی برآمد کا ہدف متوقع ہے، وحید احمد

جنگ نیوز -
کراچی… حکومت نے15مئی سے آم برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے اور توقع ہے کہ رواں سال ڈیڑھ لاکھ ٹن آم کی برآمدکا ہدف حا صل کرلیا جائے گا? فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ رواں سال موسم گرما جلد شروع ہونے کے باعث آم کے برآمد کنندگان نے حکومت سے جلد آم برآمد کرنے کی اجازت طلب کی تھی جس کے بعد حکومت نے 15مئی سے آم کی برآمدات کی اجازت دے دی ? ان کا کہنا تھا کہ رواں سال آم کی برآمدات کے لیے نئی منڈیاں تلاش کی گئی ہیں جن میں چین،روس اور پولینڈ شامل ہیں جبکہ رواں سال روائتی منڈیوں میں ایران ، متحدہ عرب امارات کے علاوہ یورپی ممالک بھی شامل ہیں?انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال ایک لاکھ 30ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا، جب کہ رواں برس آم کی برآمدات سے چار کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ متوقع ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.