تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

عیسائیوں کے لیے مقدس دریائے اردن کے خشک ہونے کا خطرہ

جنگ نیوز -
عمان…ہزاروں سال سے بے شمار انسانوں کو زندگی دینے والا دریائے اردن خاتمے کے قریب پہنچ گیا ہے اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اگلے سال تک یہ مرجائے گا?فرینڈز آف ارتھ، مڈل ایسٹ نامی گروپ سے منسلک ماہرین نے یہ انتباہ ایک تحقیقی رپورٹ میں دیا ہے? رپورٹ کے مطابق کسی زمانے کا عظیم دریائے اردن اب صرف ایک چھوٹی آلودہ نہر میں بدل گیا ہے? بحیرہ طبریہ کے جنوب تک محدود ہوجانے والا اس مشہور دریا کو حد سے زیادہ استفادے، بدانتظامی اور بڑھتی آلودگی نے اس انجام تک پہنچایا ہے? دریا کے بہاؤ کا 98فیصد اسرائیل، شام اور اردن اپنی طرف موڑ دیتے ہیں جبکہ بقیہ بہاؤ نکاسی کے پانی، مچھلیوں کے تالاب، زرعی آبپاشی کی نہروں اور سیم نالے پر مشتمل ہے? ماہرین کے مطابق اگر فوری طور پر ٹھوس اقدمات نہ کیے گئے تو جنوبی دریائے اردن اگلے سال کے آخر تک ختم ہوجائے گا? یہ وہی دریا ہے جہاں عیسائی عقیدے کے مطابق حضرت عیس?ی? کو بپتسمہ دیا گیا تھا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.