5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بہادر گلہری نے دوست کی لاش کو کوؤں سے بچا لیا
جنگ نیوز -
پیرس…سینٹرل مانیٹرنگ…وفاداری اور خیر خواہی کا لفظ جو شاید انسانوں کی لغت میں سے غائب ہوتا جارہا ہے وہیں جانوروں کی دنیا میں ابھی بھی اس لفظ کے معنی و مفہوم بہت اچھے انداز میں سمجھے اور نبھائے جاتے ہیں?عام طور پر جانوروں کی دنیا میں بڑے جانوروں کی وفاداری کے قصے زبان زدِ عام ہوتے ہیں لیکن اس کی تازہ مثال ایک ننھی گلہری نے پیش کی ہے?اس گلہری نے اپنے مردہ دوست کی لاش کو کوؤں سے بچا کر اس کے بھروسے کی لاج رکھتے ہوئے حقِ دوستی ادا کردیا?یہ گلہری کئی کوؤں کے مقابلے پر تنِ تنہا اپنے دوست کے بے جان لاشے کو ان کے منہ کا نوالے بننے سے روکتی رہی اور اس نے کوؤں کو خوفزدہ کرنے اور بھگانے کے لیے کئی حربے بھی استعمال کیے?اس گلہری کے نڈر پن اور وفاداری پر مبنی وڈیو نے آن لائن ویب سائٹ یوٹیوب پر تہلکہ مچایا ہوا ہے اور اب تک 50ہزار سے زائد افراد اس وڈیو کو دیکھ چکے ہیں?