5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان میں17لاکھ غیر رجسٹرر افغانی موجودہیں،نجم الدین خان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ریاستوں اور سرحدی امور کے وفاقی وزیر نجم الدین خان نے قومی اسمبلی کوبتایاہے کہ پاکستان میں سترہ لاکھ سے زیادہ رجسٹرڈافراداوردس لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ افغانی رہائش پذیر ہیں ، جنہیں سال دوہزاربارہ تک واپس بھجوایاجائے گا? وفقہ سوالات کے دوران وفاقی وزیر نجم الدین خان نے کہا کہ افغان مہاجرین کی رضا کارانہ بنیاد پر وطن واپسی22 مارچ2010 سے شروع ہو چکی ہے?وفاقی وزیر پانی بجلی نے بتایا کہ پچھلے دو سال کے دوران نیپرا نے دو بار بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا? ایوان کو بتایا گیا کہ اکتوبر2005 کے زلزلے سے تباہ ہونے والے مارگلہ ٹاور کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعظم کے پاس ہے جسے ابھی تک مشتہرنہیں کیاگیا?