تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

نیویارک ٹائمز اسکوائر حملہ کی کوشش ، پاکستانی نژاد امریکی شہری گرفتار

جنگ نیوز -
واشنگٹن… نیویارک ٹائمز اسکوائرپر حملے کی کوشش کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے?جیو ٹی وی کے نمائندے سمیع ابراہیم کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی کی گرفتاری نیو یارک پولیس اور ایف بی آئی کی مشترکہ کارروائی کے دوران عمل میں آئی?گرفتار شخص کاتعلق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ سے ہے جبکہ اس نام شہزاد فیصل بتایا گیا ہے ?واقعے کے فوری بعد نیویارک ٹائمز اسکوائرپر حملے کی کوشش کی پاکستانی طالبان کی جانب سے ذمہ داری قبول کی گئی تھی تاہم اس وقت امریکی حکام نے اس دعوے کو غلط قراردیا تھا تاہم امریکی حکام پاکستانی طالبان کے دعوے پر از سر نو جائزہ لے رہے ہیں?ذرائع کے مطابق گاڑی خریدنے کیلئے ہائی ٹیکنک کو استعمال کی گئی ہے اور صرف کیش ادائیگی کی گئی باقی کوئی کاغذی کارروائی نہیں کی گئی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.