5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا میں چٹ منگنی پٹ بیاہ
جنگ نیوز -
نیو یارک…سی ایم ڈی…کہتے ہیں کہ شادی دو دلوں کابندھن ہوتا ہے ?یہ بندھن اسی وقت مستحکم اور توانا ہوسکتا ہے جب دونوں فریق میں نہ صرف ذہنی ہم آہنگی ہو بلکہ دونوں ایک دوسرے کو سمجھتے بھی ہوں?فریقین ایک دوسرے کو سمجھنے پر آمادہ نہ ہوں تو پوری زندگی ناکافی ہوتی ہے لیکن اگر سمجھنے پر آئیں تو صرف چند گھنٹے ہی کافی ہوتے ہیں? آپ سوچ رہے ہوں گے کہ آخر صرف چند گھنٹوں میں ایک دوسرے کو سمجھ کر شادی کا فیصلہ کرنا کیسے ممکن ہے؟ لیکن یہ حقیقت ہے اور گزشتہ دنوں امریکی شہر میں ایسا ایک حقیقی واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیران کردیا?30سالہ Nick Bond جو معاشی مشیر ہیں اور23سالہAlex Gabrielson جو ایک براڈ کاسٹر ہیں،نے پہلی ہی نظر میں دیکھتے ہی ایک دوسرے کے جیون ساتھی بننے کا فیصلہ کرلیا? مگر مشرقی معاشرے کی طرح یہاں بھی مرد شادی کی پیشکش کرنے میں بازی لے گیا ?Nick نے Alex کو شادی کی پیشکش کی جسے Alex نے بلا کسی تردد کے قبول کرلیا?Alex کا کہنا ہے کہ صرف17گھنٹے کی میٹنگ کے بعد وہ اور Nick آپس میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے? شادی کی رسومات کے موقع پر دولہا نے دلہن کو ایک ہزار600پاؤنڈ اسٹرلنگ کی انگوٹھی پہنائی? دونوں جوڑے نے چند دن ہوٹل میں گزارے اور اس کے بعد اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے? اسے کہتے ہیں چٹ منگنی پٹ بیاہ?