5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
انڈونیشیا میں چار سالہ بچی برڈفلو وائرس سے ہلاک ہوگئی
جنگ نیوز -
جکارتہ …جنگ نیوز…انڈونیشیا میں چار سالہ بچی برڈفلو وائرس سے ہلاک ہوگئی? انڈونیشین صوبہ ریاؤ میں ایک ہسپتال میں ہفتہ بھر سے داخل چار سالہ بچی برڈفلو وائرس سے ہلاک ہوگئی? ہسپتال کے سربراہ عزیز سعد کے مطابق بچی کو گزشتہ گذشتہ روز ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ ہلاک ہوگئی? انڈونیشیا میں اب تک 135 افراد برڈفلو وائرس سے ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں 2003ء کے بعد سے اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی کل تعداد 292 ہوگئی ہے? برڈفلو وائرس بنیادی طور پر پرندوں کے ذریعے پھیلنے والی بیماری ہے تاہم متاثرہ انسان سے انسان میں بھی اس بیماری کا وائرس منتقل ہوتا ہے?