5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
برطانیہ میں انتخابات کے نتائج کااعلان شروع
جنگ نیوز -
لندن ... برطانیہ میں دارالعوام کے انتخابات کے نتائج کااعلان شروع ہوگیا ہے ?ابتدائی نتائج کے مطابق لیبرپارٹی کو دس،کنزویٹو پارٹی کو چار ،لبرل ڈیموکریٹس کو دو اور دیگر جماعتوں کو سات نشستیں حاصل ہوگئی ہیں?نتائج کا اعلان جاری ہے ?ماہرین کے مطابق انتخابات میں اصل مقابلہلیبراورکنزویٹو کے درمیان ہے جبکہ دوسری جانب ایگزٹ پول کے نتائج کے مطابق کنزرویٹوجماعت کو305نشستوں سے برتری حاصل ہوگئی ہے ?اور معلق پارلیمنٹ وجود میں آنے کی توقع ہے?ایگزٹ پول کے مطابق لیبرپارٹی255نشستوں کے ساتھ دوسرے اورڈیموکریٹ 61نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے جبکہ دیگرجماعتوں کی نشستوں کی تعداد29ہے?برطانوی پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے326نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے?اپوزیشن جماعت کنزرویٹوکوواضح برتری حاصل نہیں ہوسکی ہے?جس کے باعث اس مرتبہ اتحادی حکومت بنے گی?کنزرویٹوپارٹی کوحکومت بنانے کے لیے21نشستیں جبکہ لیبرپارٹی کوحکومت کی تشکیل کے لیے71نشستیں درکارہیں?ادھرلیبر پارٹی کے نائب سربراہ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کواس وقت مضبوط حکومت کی ضرورت ہے?جس کے لیے لیبر اور لبرل ڈیموکریٹ اتحاداہمیت کا حامل ہوگا?