تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا: فیصل شہزاد کی خفیہ کیمرے سے حاصل کی گئی نئی ویڈیو جاری

جنگ نیوز -
واشنگٹن ... امریکا میں نیو یارک ٹائمز اسکوائر حملہ سازش کے ملزم فیصل شہزاد کی خفیہ کیمرے سے حاصل کی گئی نئی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اسے مبینہ طور پر ایک دکان سے آتش گیر مادہ خریدتے ہوئے دکھایا گیا ہے ? سی سی ٹی وی سے حاصل کی گئی ویڈیو میں فیصل شہزاد کو پینسلوینا میں آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والی ایک دکان میں داخل ہوتے ہوئے دکھا یا گیا ہے ، جہاں سے وہ آتش گیر مادے کی بوتلیں خریدتا ہوا نظرآرہاہے ?فینٹم فائر ورکس کمپنی کے ایک عہدے دار کا کہنا ہے کہ پنسلوانیا کی شاپ سے آٹھ مارچ کوفیصل شہزاد نے آتش گیر مادہ کی چھ سے آٹھ بوتلیں خریدی تھیں? جس میں 36سلور سلیوٹ ایم 88دھماکہ خیزمواد تھا?ان کا کہنا ہے کہ خریداگیاآتش گیر مادہ ایسا نہیں تھاجس سے ایک طاقتور بم بنایا جا سکے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.