تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سندھ: چار ماہ میں 32جنگجو گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد کیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی …سی آئی ڈی اور سندھ پولیس کے مختلف یونٹس نے رواں سال کے ابتدائی4 ماہ کے دوران32 جنگجوؤں کو گرفتار کر کے بھاری اسلحہ برآمد کیا ہے?سی آئی ڈی سمیت سندھ پولیس کے دیگر یونٹس نے رواں سال کے دوران اب تک دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف مختلف کارروائیوں میں تحریک طالبان سے منسلک اور تعلق رکھنے والے 6 دہشت گردوں کا قلع قمع کرتے ہوئے32 جنگجوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں خودکش حملوں میں استعمال ہونے والا آتش گیر مواد اور دیگر سامان برآمد کرلیا? سینٹرل پولیس آفس کراچی سے جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق سال 2010میں اب تک کی جانے والی مختلف کارروائیوں میں گرفتار شدگان سے دھماکوں میں استعمال کیا جانے والا249.5 کلو گرام آتش گیر مادہ برآمد ہوا جبکہ گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضہ سے79 ڈیٹونیٹر،40 ہینڈ گرنیڈز وراکٹ لانچرز،8 عدد زندہ بم، دو عدد خودکش جیکٹس اور115مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے? سینٹرل پولیس آفس کے مطابق جہادی عناصر اور دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات اور کامیاب آپریشنز کے باعث 2008سے سندھ بھر میں خودکش حملہ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.