5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
محترمہ کی واپسی سے پہلے والا خط بھی شامل تفتیش کیا جائے ،جہانگیر بدر
جنگ نیوز -
لاہور…پیپلزپارٹی کے جنرل سیکرٹری جہانگیر بدرنے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیربھٹوکی تحقیقاتی رپورٹ میں ،ان کے پاکستان آنے سے پہلے والے خط کو بھی تفتیش کاحصہ بنایاجائے?انہوں نے یہ بات لاہور میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہی?جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ پر صدر اور وزیراعظم سمیت پارٹی کے تمام عہدیداروں کوکوئی ابہام نہیں ،محترمہ کاقتل وفاق پاکستان کیخلاف سازش تھی اور قاتل کو نہیں چھوڑاجائیگا?احتساب عدالت نے غیر قانونی اثاثوں کے کیس میں جہانگیر بدرکا ریکارڈ نہ آنے پر سماعت 25 مئی تک ملتوی کر دیا ہے?اس موقع پرپارٹی کارکنوں نے احتساب عدالت اور گورنر ہاؤس کے سامنے احتجاج کیا ،اور قاتلوں کی جلدگرفتاری کامطالبہ کیا?