تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

سپریم کورٹ: بابر اعوان کل سوئس عدالت کو خط نہ لکھنے کی وضاحت کرینگے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ کا پانچ رکنی لارجر بینچ این آر او کے فیصلہ پر عمل درآمدسے متعلق اہم مقدمے کی سماعت کل کریگا? جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے این آر او پر سپریم کورٹ کے16دسمبر کے فیصلے پر عمل درآمد نا ہونے سے متعلق سابق اٹارنی جنرل ، سابق سیکرٹری قانون کے استعفی? کے بعد صدر آصف زرداری سمیت دیگر کیخلاف سنگین منی لانڈرنگ کیس کی بحالی کیلئے سوئس حکام کو خط نہ لکھے جانے سے متعلق وزیر قانون بابر اعوان کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ? این آر او عمل درآمد کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں سکیورٹی کے پیش نظر غیر معمولی اقدامات اٹھائے گئے ہیں اورسپریم کورٹ کے احاطے اور کمرہ عدالت میں داخل ہونے کیلئے خصوصی پاسز جاری کیے گئے ہیں ? سماعت کے دوران کسی بھی نا خوش گوار واقعہ سے بچنے کیلئے عدالت کے احاطے میں سکیورٹی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.