5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عالمی امن کیلئے چین سے مل کر کام کرتے رہیں گے، صدر مملکت
جنگ نیوز -
اسلام آباد…صدرآصف علی زرداری نے کہاہے کہ پاکستان چین کے اقتصادی اور ترقیاتی معجزوں سے استفادہ حاصل کرنا چاہتا ہے، ان کاکہناہے کہ 2011 تک پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت 15ارب ڈالرتک بڑھائی جانی چاہئے? انہوں نے یہ بات چین کے وزیردفاع سے کی ، جنہوں نے ایک وفدکے ساتھ ان سے ایوان صدرمیں ملاقات کی ?صدرزرداری کاکہناتھاکہ چین خطے میں استحکام کی علامت ہے? عالمی امن ،استحکام اور خوش حالی کیلئے پاکستان اور چین مل کر کام کرتے رہیں گے?صدر نے چینی وفد کوبتایاکہ حکومت پاکستان چینی باشندوں کی حفاظت کواولین ترجیح دیتی ہے? چینی وفدنے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکوسراہتے دفاع سمیت تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی?