5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح350 فٹ ہو گئی
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح350 فٹ ہو گئی ہے،جس کے بعدپانی کی سطح اوراسپل وے کے درمیان چھ فٹ سے کم فاصلہ رہ گیا ہے?نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ہنزہ عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج منگل اور جمعرات کے درمیان متوقع ہے?دوسری طرف التت کیمپ میں متاثرین عطاآباد کو5 ماہ سے ایک ہی قسم کا کھانا دیا جارہاہے?ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق عطا آباد جھیل سے پانی کا اخراج197 کیوسک جبکہ پانی کی آمد24 سو کیوسک ہے?موسم کی خرابی اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث پانی کی آمد میں پانچ سو کیوسک کمی ہوئی?جھیل کی خطرناک صورت حال کے پیش نظر پیمائش لینا ختم کر دی ہے?ادھرمحکمہ موسمیات کے مطابق آیندہ چند روز تک ہنزہ اور ملحقہ علاقوں میں موسم خشک رہے گا، جس سے برف پگھلنے کے عمل میں تیزی آئے گی? ڈپٹی کمشنر ہنزہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر نیوی کے کمانڈو بھی ہنزہ پہنچ گئے ہیں?جھیل سے پانی کارساؤبڑھنے سے مزید علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں?دوسری طرف4 جنوری کو لینڈ سلائڈنگ کے بعدالتت کیمپ منتقل ہونے والے متاثرین عطاآباد کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ پانچ ماہ سے کھانے میں صرف دال چاول اور ناشتے میں روٹی دی جارہی ہے? کیمپ میں مناسب طبی سہولتیں بھی موجود نہیں اور کسی بیمار کو اسپتال لے جانے کے لیے کرائے کی گاڑی استعمال کی جاتی ہے ?