5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فرنچ اوپن: سویٹلانا کزینٹسووا سمیت سیڈڈ کھلاڑیوں کا کامیاب آغاز
جنگ نیوز -
پیرس …فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن سویٹلانا کزینٹسووا سمیت سیڈڈ کھلاڑیوں نے کامیاب آغاز کرتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی ہے?رولینڈ گیروس میں جاری ایونٹ کے پہلے راؤنڈ میں روس کی سویٹلانا کزینٹسووا نے رومانیہ کی سورانا کریسٹا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ ایک سے شکست دے دی ، امریکا کی وینس ولیمز نے بھی دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی? مردوں کے مقابلے میں کروشیا کے مارین سلچ نے برازیل کے ریکارڈو میلو کو چھ ایک ، تین چھ ، چھ تین اور چھ ایک سے مات دے دی? سوئیڈن کے رابن سودرلنگ نے فرانس کے لورنٹ ریکورڈک کو چھ صفر ، چھ دو اور چھ تین سے ہرادیا ?