تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے لیبر ڈویژن کی 19رکنی کمیٹی کا اعلان کردیا

جنگ نیوز -
کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان وسیم آفتاب ،سلیم تاجک اورقاسم علی رضانے کہاہے کہ تحریکوں میں تبدیلی کا عمل جاری رہتا ہے اور جو تحریک جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوتی وہ حالات کے جبر کا شکار ہوکر ختم ہوجاتی ہے ? انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اقتدار کے حصول کیلئے سیاست نہیں کرتی بلکہ ایم کیوایم کی سیاست کابنیادی مقصدخلق خداکی خدمت کرنا ہے?ان خیالات کااظہار انہوں نے قلعہ گراؤنڈعزیزآبادمیں ایم کیوایم لیبرڈویژن کے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا?جنرل ورکرز اجلاس میں سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے محنت کش کارکنوں نے ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی?بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سلیم تاجک نے ایم کیوایم لیبر ڈویژن کے انچارج سمیت 19رکنی نئی کمیٹی کا اعلان کیا اورنومنتخب ذمہ داران کومبارکبادپیش کی?اجلاس سے اپنے خطاب میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے کہا کہ ایم کیوایم ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے ملک میں غریب و متوسط طبقے کی حکمرانی کا انقلاب لانا چاہتی ہے? انہوں نے کہا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر اگر کوئی گامزن کر سکتاہے، پاکستان کے عوام کی قسمت کوئی بدل سکتا ہے تو وہ شخصیت صرف اور صرف قائد تحریک الطاف حسین کی ہے اوراب پاکستان کے عوام کیلئے ایم کیوایم کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں ہے?انہوں نے کہا کہ تحریکوں میں تبدیلی کا عمل جاری رہتا ہے اور جو تحریک جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ نہیں ہوتی وہ حالات کے جبر کا شکار ہوکر ختم ہوجاتی ہے? انہوں نے کہاکہ تحریک میں عہدے اور پوزیشن تحریکی امور چلانے کیلئے دی جاتی ہیں لیکن بنیادی طور پر ہم سب تحریک کے کارکن ہیں? ایک کارکن کی حیثیت سے ہم سب پر لازم ہے کہ ہم تحریک کے پیغام کو پھیلانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں?انہوں نے کہاکہ نظریاتی رشتہ ، خونی رشتوں سے زیادہ افضل اور ہوتا ہے لہ?ذا تحریکی کارکنان ایک دوسرے کا نہ صرف احترام کریں بلکہ حق پرستی کے مشن کی تکمیل کیلئے ایک دوسرے کی مدد کرکے تحریک کو مضبوط سے مضبوط بنائیں?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.