5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستان کا تابناک مستقبل الطاف حسین کے فلسفہ? سیاست میں مضمر ہے،خالد مقبول
جنگ نیوز -
میامی… امریکہکے شہر میامی میں ایم کیو ایم ، یو ایس اے کی جانب سے منعقدہ چودھویں کنونشن کی تقریبات دوسرے روز میں داخل ہوگئیں? کنونشن تین روز تک جاری رہے گا22مئی 2010ء کو ایم کیو ایم USAکے نگرانِ اعلی? ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے دوسرے روز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب سمیت ملک بھر کے مظلوم اورحقوق سے محروم عوام نے اس حقیقت کو جان لیا ہے کہ الطاف حسین نے نہ صرف غریبوں کا معیارزندگی بلند کیا بلکہ انہوں نے غریب اور متوسط طبقے کو عزت سے جینے کا سلیقہ بھی سکھایا ہے اور یہی وجہ ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایم کیوایم کافلسفہ تیزی سے پھیل رہا ہے ?انہوں نے کہاکہ آج پاکستان سے تعلق رکھنے تمام قومیتوں کے افراد کی بہت بڑی تعدادمیں یہاں موجود ہے اور میں انہیں اس کنونشن کے توسط سے بتانا چاہوں گا کہ 25 اپریل 2010ء کو پنجاب کے حق پرست عوام نے کنونشن میں اس حقیقت کو ثابت کیا کہ پاکستان کا محفوظ اور تابناک مستقبل الطاف حسین کے فلسفہ? سیاست میں مضمر ہے? ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ کامیاب پنجاب کنونشن کے بعد جاگیرداروں، وڈیروں اور سرمایہ داروں کو نوشتہ? دیوار پڑھ لینا چاہئے کہ اب پاکستان میں 98 فیصدطبقے سے تعلق رکھنے والے عوام کی حکمرانی کا سورج طلوع ہونے کو ہے اور اس صبح کا آغازہوا چاہتا ہے جس کے لیے ہمارے آباؤاجدادنے قربانیاں دیں اورپاکستان حاصل کیا? آخر میں انہوں نے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے کارکنان کو چودھویں کنونشن کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ قافلہ جو11جون 1978ء کو اپنی منزل کی جانب الطاف حسین کی قیادت میں چلا تھاجو بہت جلد اپنی منزل مقصود پر پہنچے گا? علاوہ ازیں ایم کیو ایم USAکے مرکزی آرگنائزر کمال ظفر نے گزشتہ برس کی رپورٹ پیش کی اور سال بھر جاری رہنے والی سرگرمیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا? اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فرحت اللہ خان،رکن صوبائی اسمبلی عبدالمعید صدیقی نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور شرکاء کوچودھویں کنونشن پراپنی جانب سے دلی مبارکبادبھی دی?