5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ججز عدلیہ کے تقدس کو پامال نہ کریں،حسن بخاری
جنگ نیوز -
لندن…پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر سید حسن احمد بخاری نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس خواجہ محمد شریف جس عہدے پر بیٹھے ہیں وہ اس کے تقدس کا بھی خیال کریں اور اسے پامال نہ کریں?ایک بیان میں حسن بخاری نے کہا کہ عدلیہ ایک مقدس ادارہ ہے جہاں عوام انصاف کے لئے دیکھتے ہیں لہ?ذا اسے فوجی طرز پر چلانے اور چین آف کمانڈ کی باتیں کرنے سے گریز کیا جائے?انہوں نے کہا کہ جسٹس خواجہ محمد شریف کو اگر سیاست کا شوق ہے تووہ جج کی کرسی کو خیر باد کہہ کر باقاعدہ سیاست کا آغاز کریں?حسن بخاری نے کہا کہ برسوں سے زیر التواء کیسوں کو چھوڑ کر چند مخصوص کیسوں پر سرعت کا مظاہرہ کرنے سے جانبداری اور عدالتی آمریت مسلط کرنے کی خواہش کا اظہار ہوتا ہے? انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اور ان کے برادر جج، ماتحت عدالتوں کی حالت زار پر بھی توجہ دیں اور ان عدالتوں میں برسوں سے مقدمات کے فیصلوں کے لئے دھکے کھانے والے عوام کی مشکلوں کو آسان کریں ، تمام کیسز خود سننے کے بجائے ماتحت عدالتوں کو بھی کچھ کرنے دیں تا کہ وہ روزمرہ نوعیت کے فیصلے جرأت مندی کے ساتھ بلا مصلحت اس طرح کریں کہ عام آدمی کو ہر درخواست لے کر سپریم کورٹ کی جانب دوڑ لگانے کی ضرورت محسوس نہ ہو?اسی طریقہ? کار اور طرز عمل سے عدلیہ کے بطور ادارہ استحکام کے لیے اس سے بڑی خدمت کوئی اور نہیں ہوسکتی?