تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

الطاف حسین نے تمام قومیتوں اورفقہوں کے لوگوں کو متحد کردیا ، محمد شریف

جنگ نیوز -
حیدرآباد…متحدہ قومی موومنٹ کی رکنیت سازی مہم کا سلسلہ سندھ بھرمیں جاری ہے اورمہم کے پہلے مرحلے میں حیدرآبادسمیت میرپور خاص،نوابشاہ،سانگھڑ ، ٹنڈوالہیار ، جامشورو،عمرکوٹ،تھر(مٹھی)،ٹھٹھہ اوربدین زون میں ایم کیوایم کی جانب سے رکنیت سازی کے سلسلے میں کیمپس لگائے گئے اورجہاں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ایم کیوایم کی رکنیت سازی کے فارم پُر کرکے ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان کیا?گذشتہ روزایم کیوایم حیدر آبادزون کی جانب سے حیدرآبادشہر،لطیف آباد،مارکیٹ چوک،گلشاہ بخاری چوک،لیاقت کالونی،پریٹ آباداورلطیف آبادکے مختلف علاقوں میں لگائے گئے کیمپوں میں مختلف برادریوں اورزندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افرادنے شدید گرمی کے باوجود ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم میں جوش وخروش کا مظاہرہ کیا اورکیمپوں پر آکرایم کیوایم کی رکنیت سازی کے فارم پرُکئے ?ایم کیوایم کی رکنیت سازی مہم کے سلسلے میں اندرون سندھ کے عوام کی جانب س بھی گہری دلچسپی کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا اورلوگوں کی بڑی تعداد نے شدید گرمی ،دھوپ اوربھوک وپیاس کی پروا کیے بغیرطویل قطاریں لگاکر مہم میں حصہ لیا ?دریں اثناء ایم کیوایم حیدرآبادکے زونل انچارج محمدشریف اور زونل کمیٹی کے دیگر ارکان نے حیدرآبادمیں قائم رکنیت سازی کیمپوں کادورہ کیااوروہاں موجودافرادسے ملاقات کی ?انہوں نے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ سندھ بھرکے غریب ومتوسطہ طبقے کے عوام کی حکمرانی اور ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کے خاتمہ کیلئے جدوجہد کررہی ہے ?انہوں نے کہاکہ قائدتحریک الطاف حسین نے تمام قومیتوں،فقہوں اورمذاہب کے لوگوں کو متحد کرکے انہیں ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع کردیا ہے اور انشاء اللہ ملک بھر کے مظلوم عوام ، الطاف حسین کی قیادت میں اپنی منزل ضرور حاصل کریں گے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.