5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
تغرل شاہ میموریل نیشنل جونیئر اسکواش: نمبر دو سیڈ ایاز خان کو شکست
جنگ نیوز -
کراچی …اسٹاف رپورٹر…رضوان گل نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اے ایس بی تغرل شاہ خان میموریل نیشنل جونیئر اسکواش ٹورنامنٹ کے انڈر 17 مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں نمبر دو سیڈ ایم ایاز خان کو شکست دیدی جبکہ انڈر 19 مقابلوں میں ٹاپ سیڈ وقاص محبوب، نمبر دو سیڈ اورنگزیب محمود، نمبر تین سیڈ شیخ ثاقب اور نمبر چار سیڈ حمزہ بخاری نے باسانی کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا? روشن خان جہانگیر خان اسکواش کمپلکس میں کھیلنے جانے والے ایونٹ کے مین راؤنڈ کے پہلے روز ان سیڈڈ رضوان گل نے نمبر ڈو سیڈ ایم ایاز خان کو 39 منٹ کے کھیل میں 11-7، 11-7، 10-12، 13-15 اور 11-4 سے شکست دی? دیگر مقابلوں میں نمبر ایک سیڈ سلمان محب نے معین روئف کو، بابر غفور نے کوالیفائر عادل خان کو، نمبر چار سیڈ سلمان زیب نے فہیم گل کو اور ملک عمر بالاج نے بابرک خان کو شکست دی? ایونٹ کے انڈر 19 مقابلوں میں نمبر ون سیڈ وقاص محبوب نے نور علی کو، نمبر دو سیڈ اورنگزیب محمود نے ارباب دلاور کو، نمبر تین سیڈ شیخ ثاقب نے وقاص گل کو اور نمبر چار سیڈ حمزہ بخاری نے مقدر شاہ کو ہرا کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے?