تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

31دسمبر تک آئی ایم ایف سے قرضے کی مزید دو قسطیں مل جائیں گی

جنگ نیوز -
کراچی …آئی ایم ایف سے31 دسمبر2010 تک قرضے کی مزید دو قسطیں 4 ارب تین کروڑ ڈالر حاصل ہوجائیں گی جس کے بعد ہر پاکستانی تقریباً30 ہزار روپے غیر ملکی قرضوں کا مقروض ہوجائے گا?آئی ایم ایف سے قرضے کی مزید دو قسطیں4ارب تین کروڑ ڈالر آئندہ مالی سال31 دسمبر2010تک موصول ہوجائیں گی جس کے بعد ملکی قرضوں کی مالیت59 ارب40 کروڑ ڈالر تک پہنچ جائیں گی?وفاقی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کہہ چکے ہیں کہ ملکی آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہیں جس کی وجہ سے دوبارہ آئی ایم ایف سے قرضے کیلئے رجوع کرنا پڑسکتا ہے?ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بے لگام مہنگائی سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہوا ہے جبکہ آئندہ آئی ایم ایف سے قرضے لینے کی صورت میں شرائط کس قدر سخت ہوگی یہ کہنا قبل از وقت ہے لیکن اس سے براہ راست عام آدمی ہی متاثر ہوگا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.