5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اینجیلامرکل4 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
ابوظہبی . . . .. . . . جرمنی کی چانسلر اینجیلامرکل4 روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں متحدہ عرب امارات پہنچ گئیں ہیں جہاں دونوں ملکوں کے وزرانے کئی اہم معاہدوں پردست خط کیے ہیں?ابوظہبی پہنچنے پر جرمن چانسلر نے کراون پرنس شیخ محمدبن زیدالنہیان سے ملاقات کی?جنہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹیجک تعاون پر زور دیا?اس موقع پر دونوں ملکوں کے وزرا نے کئی اہم معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پردست خط کیے،جن میں ہائیڈرو کاربن سیکٹر میں تعاون بھی شامل ہے? مرکل امارات کے صدر شیخ خلیفہ سے آج ملاقات کریں گی اورپھر بحرین، قطر، اورسعودی عرب کا بھی دورہ کریں گی?