تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

برٹش ائیر ویز کے کیبن کر یو کی5 روزہ ہڑتال،فضائی سفر میں شدیدمشکلات

جنگ نیوز -
لندن. . . . . . . . . . برطانیہ کی پرچم بردار برٹش ایئر ویز کے ہزاروں کیبن کریو کی پانچ روزہ ہڑتال نے فضائی سفر کو شدید مشکلات سے دوچار کردیا ہے? دنیا کے مصروف ترین لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کی نصف کے قریب پروازیں منسوخ کردی گئی? گیٹوِک اور لندن سٹی کے ایئرپورٹس پر پروازیں متاثر نہیں ہوئی ہیں? برٹش ایئرویز کا کہنا کہ ہڑتال کے باوجود بکنگ کرانے والے ستّر فیصد مسافر اپنی منزلوں کو پہنچ سکیں گے جبکہ ساٹھ فیصد سے زیادہ لانگ ہال اور نصف شارٹ ہال فلائٹس ہیتھرو سے پرواز کرسکیں گی? ہڑتال سے برٹش ایئرویز کی روزانہ نیویارک جانے والی نو میں سے ایک فلائٹ جبکہ مانچسٹر، ایمسٹرڈیم، فرینکفرٹ، روم، ویانا اورپراگ کیلئے پروازیں منسوخ کی گئیں? ہڑتال یونین اور ایئرلائن کے درمیان بات چیت کی ناکامی کے بعد کی گئی? برٹش ایئرویز کے نوے فیصد کیبن کریو اسٹاف کی نمائندہ یونین ایئرلائن کی جانب سے خسارے پر قابو پانے کیلئے کٹوتیوں کیخلاف احتجاج اور ملازمین کی مراعات بحال کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.