تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

صدر اوباما سے لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری کی ملاقات

جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . .. . . . ..امریکا صدر باراک اوباما نے واشنگٹن میں لبنانی وزیراعظم سعد الحریری سے ملاقات کی? مشرق وسطی? میں امن کوششوں سمیت ایران کا جوہری تنازع اور لبنان میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل کے معاملات پر گفتگو ہوئی? وزیراعظم کی حیثیت سے سعد الحریری کا یہ پہلا سرکاری دورہ امریکا ہے? اوول آفس میں صدر اوباما سے انکی ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی مشترکا نیوز کانفرنس منعقد نہیں کی گئی? تاہم وائٹ ہاؤس اور حریری کے الگ بیانات جاری کیے گئے? جن کے مطابق ملاقات میں مشرق وسطی? امن عمل میں پیشرفت سمیت دیگر علاقائی امور زیر غور آئے? صدر اوباما نے زور دیا کہ ایران جوہری تنازع کے حل کیلئے عالمی ذمہ داریاں ادا کرے? انہوں نے لبنان میں غیر قانونی اسلحے کی ترسیل سے لاحق خطرات پر بھی تشویش کا اظہار کیا? سعد الحریری کا کہنا تھا کہ مشرق وسطی? میں امن حاصل کرنے میں ناکامی مزید نتہا پسندی کو فروغ دے گی جو صرف خطے کیلئے نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے خطرہ ہوگا?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.