5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد عراق سے بڑھ گئی
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. .. .. افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد 2003 کے بعد پہلی بار عراق کے مقابلے میں زیادہ ہوگئی ہے? اُدھر پینٹاگون نے عراق میں امریکی افواج کے کمانڈر کو نئی ذمہ داری سونپنے کا اعلان کردیا گیا? پینٹاگون کے جاری اعدادو شمار کے مطابق افغانستان میں اسوقت 94ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جبکہ عراق میں یہ تعداد 92ہزار ہے? 2003 میں صدام حکومت کے خاتمے کیلئے کیے گئے امریکی حملے کے بعد پہلی بار عراق کے مقابلے میں افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے? اسے صدر باراک اوباما کے تحت امریکا کی بدلتی ہوئی ترجیحات کا عکاس قرار دیا جارہا ہے? دوسری طرف پینٹاگون ترجمان کے مطابق عراق میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل رے اوڈیئرنو کو نئی ذمہ داری سونپی جارہی ہے? صدر اوباما نے ان کی جگہ لیفٹننٹ جنرل کلائیڈ آسٹن کا نام تجویز کیا ہے جبکہ جنرل اوڈیئرنو کو یو ایس جوائنٹ فورسز کمانڈ کی سربراہی کیلئے نامزد کردیا گیا ہے? امکان ہے کہ وہ ستمبر میں نئی ذمہ داریاں سنبھالیں گے?