5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایلوس پریسلے گانوں کی ایک لاکھ25لاکھ پاؤنڈمیں نیلامی متوقع
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…راک اینڈرول کے شہنشاہ ایلوس پریسلے کے جن نغموں نے دنیا کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے بہت جلد نیلام ہونے جارہے ہیں? خبر یہ ہے کہ ایلوس پریسلے کے چند مشہور گانوں کی نیلامی کی جائے گی جس سے اندازاً ایک لاکھ25ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم حاصل ہونے کی توقع ہے? لندن کے دی فیم بیور میں جمعرات کو ایلوس کے دوست ،منیجر اور گٹارسٹ اسکاٹی مور(Scotty Moore ) کے پاس موجود 26 ریکارڈز گانوں کے مجموعے کو نیلامی کے لیے پیش کیا جائے گا? نیلام گھر کے James Wilkinson کا کہنا ہے کہ یہ گانے ایلوس کے ابتدائی دنوں کے ہیں اور ایلوس کے راک اینڈ رول گانوں پر ان کا گہرا اثر ہے?