5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مشکل حالات کا مقابلہ کرنے والے بچے سمجھدار ہوتے ہیں، تحقیق
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…بچن میں لڑائی جھگڑے کرنا اگرچہ کہ بہت مشکل کام ہے تاہم ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ وہ بچے جو مشکل حالات یا کلاس روم میں اپنے مخالف کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے ہیں زیادہ مقبول او ر سمجھدار ہوتے ہیں?کیلی فورنیا یونی ورسٹی کے ہونے والی اس تحقیق میں 11 سے12سال کے بچوں کا مطالعہ کیا گیا?محققین نے یہ بات تسلیم کی کہ لڑائی جھگڑے نہ صرف بچوں کو جسمانی طور پر نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ ان میں Depression اور Anxiety میں اضافے کا سبب بنتے ہیں تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ ایسے حالات بچوں کے مستقبل پر بڑے گہرے اثرات مرتب کرتے ہیں? تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ وہ بچے جو مشکل حالات یا اپنے دشمن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کریں وہ نہ صرف اپنے ہم عصروں میں مقبولیت حاصل کرلیتے ہیں بلکہ اپنے اساتذہ میں بھی پسندیدگی کی نظروں سے دیکھے جاتے ہیں? اس تحقیق میں یہ نہیں بتایا گیا کہ جھگڑے کا شکار ہونا کسی بھی صورت میں صحت مند ہے لیکن تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ تجربات سے بچے تنازعات کو نمٹانا سیکھ سکتے ہیں?ایک امریکی یونی ورسٹیOregon کی ماہر نفسیاتMelissa Witkow کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو کھیل کود میں ہونے والے جھگڑوں میں دخل نہیں دینا چاہیے کیونکہ ایسی صورتحال بچوں کو مستقبل میں پیش آنے والے مشکل حالات سے نمٹنے میں مدد کرسکتی ہے?