تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

بابر اعوان سپریم کورٹ پہنچ گئے، عملے کی صحافی کیساتھ بدتمیزی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں آج این آر او فیصلہ پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے سلسلے میں وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر بابر اعوان سپریم کورٹ پہنچ گئے? انکے ہمراہ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف، مخدوم امین فہیم اور دیگر وزراء بھی تھے? واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں این آر او فیصلے پر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سیکورٹی کے سخت اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور سماعت کیلئے خصوصی پاس جاری کئے گئے تاہم واضح طور پر دیکھا گیا کہ وزراء کی آمد پر دھکم پیل کے دوران گیٹ کھل گیا اور بڑی تعداد میں غیر متعلقہ افراد بھی اندر داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے? اس موقع پر جب ایک نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر نے بابر اعوان سے گفتگو کرنے کی کوشش کی تو انکے عملے نے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور رپورٹر کو پیچھے دھکیل دیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.