5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
گلابی رنگ کا نایاب ٹڈا
جنگ نیوز -
میامی…سی ایم ڈی…قدرتی حسن کے خزانے میں انمول موتیوں کی کوئی کمی نہیں ہے ? ایسا ہی ایک نایاب قدرتی شاہکار ایک منفرد و عجیب ٹڈا بھی ہے جو گلابی رنگت کا حامل ہے? یہ ٹڈا کسی نایاب نسل سے تعلق نہیں رکھتا بلکہ ایک عام ٹڈا ہے جو قدرتی طور پر جینیاتی تبدیلی کے باعث ہرے کے بجائے گلابی رنگت کاحامل ہوتا ہے? یہ نایاب ٹڈا سب سے پہلے 1887 میں دریافت کیاگیاتھاجس کے بارے میں حشرات الارض کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر 500 میں سے ایک ٹڈا اس قدرتی عمل سے متاثر ہوتا ہے ? گلابی رنگ کا یہ خوبصورت ننھا منا ٹڈا پتوں پر رکھا ہوا کوئی کھلونہ معلوم ہوتا ہے?