5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پاکستانیوں کا امریکا جانے سے گریز، آسٹریلیا برطانیہ کی طرف رخ شروع
جنگ نیوز -
واشنگٹن…سی ایم ڈی…امریکا میں دہشت گردی کی حالیہ ناکام واقعات میں پاکستانیوں کے ملوث ہونے اور پاکستانیوں کو شک کی نگاہ سے دیکھے جانے پر تعلیم اور روزگار کے لیے امریکا جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے? دوسری جانب امریکا میں موجود پاکستانی نوجوانوں نے ملازمت کی خاطر خود کو پاکستانی کے بجائے بھارتی شہری کے طور پر متعارف کروانا شروع کردیاہے?ایک معروف امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوانوں نے اب تعلیم یا روزگار کے حصول کے لیے امریکا کے بجائے برطانیہ ، آسٹریلیا، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات کارخ کرنا شروع کردیا ہے?رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے ملازمت اور تعلیمی ویزوں کے لیے درخواستوں کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے?امریکی اخبار کے مطابق گزشتہ سال 14ممالک کے باشندوں کی جامہ تلاشی کی فہرست میں پاکستان کا نام شامل تھا جسے بعد میں احتجاج کے بعد نکال دیا گیا تاہم امریکا پہنچنے والے پاکستانیوں کو اب بھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ شاید ان کی نگرانی کی جارہی ہو?حالیہ دنوں میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر دہشت گردی کے ناکام واقعہ نے تو پاکستانیوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے?اس واقعہ کے بعد پاکستانیوں کو اب اور بھی شک کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے امریکا میں مقیم پاکستانی بے حد پریشان نظر آتے ہیں ?امریکامیں مقیم والدین اپنی جوان اولاد خاص کر نوجوان لڑکوں کو سفر پر بھیجنے میں بہت محتاط ہوگئے ہیں کیونکہ تنہا سفر کرنے کی صورت میں انہیں سیکورٹی کے نام پر طویل تفتیشی مراحل کا سامنا کرنا پڑتا اوران کی رہائی یا سیکورٹی حکام کی جانب سے اعلان تک والدین کو کچھ پتا نہیں چلتا کہ ان کا لخت جگر کہاں ہے؟